مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات

(پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد اورنگزیب سے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

اس دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو مل جل کر معاشی مشکلات سے نکالیں گے، معاشی بہتری کے لیے وزیر خزانہ سے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے