شہباز شریف

پاکستان کے اگلے وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔ شہباز شریف

قصور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قصور میں قصور بہاولپور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ریلوے اسٹیشن گراونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا وہ 263 ارب روپے کے منصوبے ہیں یہ معاشی انقلاب لائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2008 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ہم نے 5 سالوں میں بجلی کے اندھیرے ختم کیے۔ نواز شریف کے دور میں کرپشن نہیں تھی، اُنہوں نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، چین سے سی پیک کا منصوبہ لائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ نواز شریف کی عوامی خدمات کی فہرست ختم نہیں ہوگی۔ جلسے میں عوام کا سمندر دیکھ کر 16 ماہ کی تھکن اتر گئی، موٹر وے کی تعمیر سے خوشحالی کا انقلاب آئے گا۔ وزیراعظم نے نواب شاہ میں ٹرین حادثہ کے جاں بحق افراد کی موت پر اظہار افسوس بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے