طلال چوہدری

عمران خان نے پاکستان کو وہ دن دکھایا جو دشمن کبھی نہ دکھا سکا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو وہ دن دکھایا جو دشمن کبھی نہ دکھا سکا۔ پی ٹی آئی پر اگر پابندی نہ لگی تو مزید ملکی نقصان ہو گا، پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ بلوائیوں کی جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے استحکام کے اداروں پر حملے کیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان پر سازش کے تحت مسلط کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا، عمران خان کے بلوائیوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا، پیٹرول بم، فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس میں تلاشی کا کہا گیا تو عمران خان مشتعل ہو گئے، لوٹ مار اور چوری کے پیسوں سے القادر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے نام پر اپنی چوری چھپانے کی کوشش کی گئی، منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے