خورشید شاہ

عمران خان جتنے جلسے کرتا رہے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان جلسے کرنے میں ملکی بہتری سمجھتا ہے تو کرتا رہے، وہ جتنے جلسے کرتا رہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قرضوں میں جکڑے، مہنگائی میں گھرے پاکستان کو بچانے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا، 75سال ہو گئے، ہم آزاد ہونے کی بجائے غلام ہوتے گئے۔ ہم نے کبھی سوچا، اس ملک کے غریب عوام نے کیا قصور کیا ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ حالات یہاں تک کیسے پہنچے، سب قصور وار ہے، لیکن اب آگے کا سوچیں، جب ہم ابھی کچھ بھی نہیں بناتے تھے، مقروض نہیں تھے، جب ہم مقروض نہیں تھے تب ہمارے پاس زراعت تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے سب کرتے رہتے ہیں۔ عمران خان بھی کرتا رہے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ عمران خان کا مائنڈ ہے، اگر وہ ملک کی بہتری اسی میں سمجھتا ہے تو کرتا رہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے