الیکشن کمیشن

نگراں سندھ حکومت افسران کے تبادلوں سے متعلق تجاویز منظوری کیلئے بجھوائے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ صوبے میں سینئر انتظامی افسران کے تبادلے کی تیاری نظر نہ آنا قابل افسوس ہے۔ نگراں سندھ حکومت افسران کے تبادلوں سے متعلق تجاویز منظوری کیلئے بجھوائے۔

تٖفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو سینئر انتظامی افسران کے تبادلے کی ہدایت کی تھی۔ صوبے میں کمشنرز، ڈپٹی کشمنرز اور ایڈیشنل کمشنرز کے تبادلوں کی ہدایت کی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے آر پی اوز، ڈپی اوز سمیت پولیس افسران کے بھی تبادلے کا کہا تھا جبکہ یہ بھی ہدایت کی تھی کہ غیر جانبدار افسران کو الیکشن کی نگرانی کےلیے تعینات کیا جائے۔

واضح رہے کہ خط میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نگراں سندھ حکومت کی جانب کی الیکشن کمیشن کو اس ضمن میں کوئی تجاویز نہیں ملیں۔ اس ضمن میں سندھ کی نگراں حکومت کی تیاری نظر نہ آنا قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں سندھ حکومت افسران کے تبادلوں سے متعلق ایک ہفتے میں تجاویز الیکشن کمیشن کو منظوری کےلیے بجھوائے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کےلیے ڈی آر اوز، آر اوز، اے آر اوز کی تقرری کے اقدامات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے