شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمٰن نے حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کوغیر شفاف قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو غیر شفاف قرار دے دیا، شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ غیر شفاف معاہدے کے ملک اور عوام پر دور رس اثرات مرتب ہونگے، کسی کو معلوم نہیں یہ پاکستان کے مستقبل کا کیا سودا کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر بجلی اور پیٹرول بم گرا کر کہتے ہیں مذاکرات کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے پارلیمان کو نہیں بتایا کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدے کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے بالکل درست کہا کہ اس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، شرائط تسلیم کرنے کے باوجود بھی حکومت ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں کر سکی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام سڑکوں پر ہیں لیکن حکومت تک عوام کی چیخیں نہیں پہنچیں ہیں، بنی گالا کا ہیلی کاپٹر عوام کے پیسے سے چلتا ہے، اس لئے انہیں مہنگائی کا احساس نہیں ہے۔حکومت کی معاشی پالیسی صرف مہنگائی کرنا ہے، پہلے سال آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی سزا اب عوام کو مل رہی ہے۔ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے