سعید غنی

پی ٹی آئی جیسی نالائق اور نااہل پارٹی پاکستان کو تباہ کررہی۔ سعید غنی

حیدرآباد (پاک صحافت) سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیسی نالائق اور نااہل پارٹی پاکستان کو تباہ و برباد کررہی ہے۔ اس کے ساتھ پیپلزپارٹی کا موازنہ نہ کیا جائے۔ حکومتی نااہلی اب کھل کر سامنے آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کون سے کام خود کرنے ہیں اور کن کاموں کے لئے وفاق سے اجازت لینی ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ عمران خود ہی قیمیتیں بڑھانے کی منظور دیتے ہیں اور بعد میں خود ہی وزرا کو فارغ کرتے ہیں۔ اس میں عمران خان کا قصور نہیں، بحیثیت وزیر منظوری دیتے ہیں لیکن بحیثیت وزیراعظم اعتراض کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حماد اظہر نے بغیر پوچھے سمری دی ہے تو اس کو برطرف کریں نہیں تو جس نے منظوری دی اس کو سامنے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے