سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا آج ہی صدر سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہی ہوگا، الیکشن کمیشن ملاقات کرکے کل سپریم کورٹ کو آگاہ کرے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ فون اٹھائیں اور صدر کے ملٹری سیکرٹری کو ملیں، سپریم کورٹ بغیر کسی بحث کے انتخابات چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر وقفے کے بعد سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے مشاورت کرنے کا اعلان کردیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ صدر مملکت سے انتخابات پر مشاورت ہوگی، وکیل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آپ کو نہ بھی بلائیں پھر بھی آپ ان کا دروازہ کھٹکھٹا دیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے مشاورت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان نے آج ہی صدر مملکت سے مشاورت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل مشاورت میں آن بورڈ ہیں۔

اٹارنی جنرل صاحب! آپ صدر سے الیکشن کمیشن کی ملاقات طے کروائیں، صدر مملکت کو گزشتہ سماعت کا کورٹ آرڈر دکھائیں، عدالت صرف اس مسئلے کا حل چاہتی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے آج کی سماعت کا حکمنامہ لکھوا دیا۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر کو مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے