حافظ حمداللہ

عمران خان بسم اللہ کرکے شہبازگل کے بیان پر معافی مانگیں۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حاٖفظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دل بڑا کرکے شہباز گل کے بیان پر معافی مانگ لینی چاہئے، اگر وہ معافی نہیں مانگتے تو وہ بھی اس جرم میں شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بڑی پارٹی کا لیڈر ہونا آئین وقانون سے بالاتر ہونے کا دلیل نہیں ہوسکتا۔ جرم عام آدمی کرے یا لیڈر وہ قانون سے مستثنی نہیں ہوسکتا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گل کے بیان پر بسم اللّٰہ کرکے معافی مانگ کر ایک یوٹرن ملک کی مفاد میں بھی لے لو۔ آپ ملک میں جہاد کے نام پر فساد پھیلا رہے ہو پی ڈی ایم فساد کے خلاف ردالفساد کی مشن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا پی ڈی ایم نے آپ کو کہا کہ غیرملکی شہریوں اور غیرملکی کمپنیوں سے پیسہ لے؟ کیا فارن فنڈنگ کیس اکبرایس بابر نے پی ڈی ایم کے کہنے پر کیا؟ توشہ خانہ تحائف فروخت کئے تم اس سے حاصل رقم ڈیکلیر نہ کرسکے، اگر عمران خان آپ فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کیس میں نااہل ہوگئے تو یہ آپکی کی ہوئی کرتوتوں اور سیاہ کارناموں کا نتیجہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے