شیری رحمان

ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح اور ذوالفقار علی بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہے، کسی کو کسی پر برتری حاصل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا، جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔ جناح نے قانون ساز اسمبلی کے خطاب میں واضع کر دیا تھا کہ وہ اکثریت اور اقلیت میں تفریق نہیں چاہتے، انہوں نے مساوات، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2009 میں آصف علی زرداری نے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا، یہ دن منانے کا مقصد جناح کی 11 اگست 1947 کے خطاب کو اجاگر کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے