خواجہ آصف

دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بعض ناعاقبت اندیش جماعتوں اور ان کے کارکنوں کی جانب سے دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی، رنج و غم کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے، یہ سیاست نہیں یہ کچھ اور چیز ہے، شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کی کچھ لوگ سرپرستی کرتے ہیں، ایک شخص اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہا ہے۔ ہمارا دشمن جو ہمیشہ ہمارے خلاف موقع کی تاک میں رہتا ہے، اسے اب جنگ کی ضرورت نہیں۔ ہمارے اندر ایسے لوگ آ گئے ہے جو اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہےہیں۔ یہ ادارے ہماری سرحدوں اور پانی کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ٹوئٹس کیے، ان لوگوں کی باقاعدہ مالی سرپرستی کی جاتی ہے، جب اس سے اقتدار چھن جائے تو گالی گلوچ کرتا ہے، یہ احسان فراموشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے