مریم اورنگزیب

عمران خان نے چار سال تک ملک کو لوٹا، عوام کو بے روزگار کیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چار سال تک ملک کو لوٹا، عوام کو بے روزگار کیا، اب عمران خان کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال اس ملک پر نالائق اور نااہل وزیراعظم مسلط رہا، عمران خان فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کا چیئرمین ہے جس نے 2008 اور اس سے پہلے فارن فنڈنگ لی۔ 2008ء سے 2013ء تک لی گئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آچکا ہے، جس میں پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہوچکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق عمران خان نے پانچ سال تک جعلی بیان حلفی جمع کروائے، انہوں نے 351 فارن کمپنیوں اور 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ وصول کی۔ عمران خان نے پاکستان میں کمپنیوں سے بھی ممنوعہ فنڈنگ لی، یہ تمام فنڈنگ الیکشن کمیشن میں ڈیکلیئر نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ چور اور فارن ایجنٹ آٹھ سال کے بعد پکڑے گئے ہیں، یہ ایسے فارن ایجنٹ ہیں جنہوں نے ایک سیاسی جماعت کا سہارا لیا اور اس سیاسی جماعت کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے