طلال چوہدری

عالمی اداروں کو تحریک انصاف کے علاوہ کوئی اور خط لکھتا تو غدار کہلاتا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے سوا کوئی اور جماعت عالمی اداروں کو خطوط لکھتی تو اب تک غدار قرار دی جا چکی ہوتی۔ طلال چوہدری کاکہنا ہے کہ عوامی فورم ہو یا آئینی، ہم ہر فورم پر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ باجوہ کے انٹرویو میں جو انکشافات ہوئے نہیں کہہ سکتے کہ نواز شریف سے انصاف ہوا تھا، حقیقی وزیراعظم کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے تنخواہ نہ لینے کا بہانہ بنایا گیا، نواز شریف کا کیس عدالت میں بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی لے کر جائیں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان خود کو بے گناہ، بے چارے اور معصوم بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پولیس پر پیٹرول بم مارتے ہیں ان کے گھر سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوتا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ  آئی ایم ایف سے ڈیل مکمل نہ ہوتی تو ملک سری لنکا بن جاتا، ہم نے ملک بچایا، ہم نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے، شہباز شریف جیسی بہتر کارکردگی والا شاید ہی پاکستان میں کوئی آیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے