مفتاح اسماعیل

عمران خان اب تو بھنگڑے ڈال رہے ہیں لیکن وہ بھول رہے ہیں کہ سب بگاڑ کر گئے ہیں، وزیرخزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  سابقہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آخری وقت میں حکومت بچانے کے لئے تیل عمران نے سستا کیا، عمران خان اب تو بھنگڑے ڈال رہے ہیں لیکن وہ بھول رہے ہیں کہ سب بگاڑ کر گئے ہیں۔ ہم نے کہاں ڈالر چھوڑا تھا اور اب ڈالر کہاں ملا ہمیں عوام خود دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند سالوں بعد پی آئی ڈی میں کانفرنس کر رہا ہوں، آج معیشت کے بارے میں بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی اور مہنگی امپورٹ بھی کی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس سال 45 بلین ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت میں تمام اشیاء کی پیداوار ہوئی ہے، فوڈ سیکیورٹی میں ایسے افسر لگائے گئے جو کرپشن میں ملوث ہیں، پنجاب حکومت کی مدد سے کھاد اور گندم اسمگل کی گئی، یہ ایف آئی اے کی رپورٹ آئی ہے جو عمران خان نیازی کی حکومت کی ہے۔ گندم افغنستان اسمگل کروائی گئی، اگر ہم پاکستان میں زراعت کو ٹھیک نہیں کر سکتے تو ہم ترقی نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے