رانا ثناء اللہ

خیبر پختونخواہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کے پی کے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے، مقتولین کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  سکھ برادری سے تعلق رکھنے والےافراد کے قتل کے کئی واقعات پہلے بھی خیبر پختونخواہ میں پیش آچُکے ہیں، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اقلیتی کمیونٹی سے متعلق پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ وفاقی حکومت مجرمان کو گرفتار کرنے میں صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کرے گی۔ یاد رہے کہ رہے کہ پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے