ناصر حسین شاہ

مصطفی کمال کراچی کے عوام کے ریجیکٹڈ لیڈر ہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ کراچی کے عوام کے ریجیکٹڈ لیڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرانگی اس بات کی ہے کہ الیکشن کمشنر کو پیپلز پارٹی کا اتحادی ہونے کا وہ شخص طعنہ دے رہے ہیں جنہوں نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔ مصطفی کمال خود کتنی شفافیت والے الیکشن کے ذریعے ناظم بنے تھے اس کی گواہی جماعتِ اسلامی بھی دے گی۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت پر ملکی سالمیت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگانے والے مصطفی کمال اپنے گریبان میں جھانکیں، ملکی سالمیت سے کھلواڑ تو آپ نے کیا تھا پھر سیاسی لانڈری سے دھل کر نئے روپ میں سیاست کر رہے ہیں۔ مصطفی کمال کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ کراچی کے عوام کے ریجیکٹڈ لیڈر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے