عظمی بخاری

جب سر سے پانی گزرے نالائق حکمرانوں کو ہوش تب ہی آتا ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، عظمی بخاری نے پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ڈینگی وائرس کے  پھیلاؤ کے معاملے پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیس ہزاروں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں، وفاق اور پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کے لیے قابل ذکر اقدامات نہیں کر رہی۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ لوگ ڈینگی، کورونا یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں ہے، جب سر سے پانی گزرے نالائق حکمرانوں کو ہوش تب ہی آتا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کو نااہل حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کےلیے بیڈز کم پڑچکے ہیں، لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے