احسن اقبال

پاکستان کے مستقبل کے لئے ڈیجیٹل اکانومی کلیدی اہمیت رکھتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے لئے ڈیجیٹل اکانومی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں ڈیجیٹل پاکستان پالیسی لانچ ہوئی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبیرسیکورٹی،اور بگ ڈیٹا کے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ IT کی منسٹری اور انڈسٹری کے نمائندوں کیساتھ ‘ڈیجیٹل پاکستان’ پر سیر حاصل میٹنگ ہوئی، پاکستان کے مستقبل کے لئے ڈیجیٹل اکانومی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری پیغام میں مزید  لکھا کہ گزشتہ دور حکومت میں 3G اور 4G کے لائسنس جاری کئے گئے، 1 ملین سے زائد نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے اور جامعات میں انکیوبیشن سینٹر بنائے گئے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اسی سفر کو جاری رکھنے کے لئے انڈسٹری کے نمائندوں سے تعلیمی نصاب میں بہتری، اسٹارٹ اپ کلچر کا فروغ، انڈسٹری کی مشکلات دور کرنے کے لئے اقدامات پہ مفید بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے