طوفان ٹلنے کے بعد بدین کے ساحلی مرکز پر ماہی گیروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع

بدین (پاک صحافت) طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد بدین کے ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ پر ماہی گیروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ ماہی گیر اپنی کشتیوں کی مرمت اور کشتیوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ کئی ماہی گیر کھلے سمندر میں شکار کے لیے بھی روانہ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بدین نے کہا ہے کہ آج زیرو پوائنٹ کے ماہی گیروں کو ان کے گھر راشن پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کی بستی میں7 ہزار سے زائد افراد میں آج راشن تقسیم کیا جائے گا۔دوسری جانب سجاول میں سمندری طوفان ختم ہونے کے بعد لوگ اپنے گھروں کو واپس آ گئے۔

واضح  رہے کہ دیہاتوں اور گھروں میں کاروبارِ زندگی معمول پر آنے لگا۔ خواتین کھانا پکانے، بچے کھیل کود اور مرد کاشت کاری میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت سجاول، جاتی، چوہڑ جمالی، شاہ بندر اور کھارو چھان میں موسم معتدل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے