شام پر اسرائیلی حملہ، شامی فوج نے دشمن کے اس حملے کو ناکام بنا دیا

شام پر اسرائیلی حملہ، شامی فوج نے دشمن کے اس حملے کو ناکام بنا دیا

دمشق(پاک صحافت)شام میں سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام پر حملہ کردیا جسے بشار الاسد کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی شب رات گئے ملک کے جنوب میں ایک اسرائیلی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کی شب 10:42 پر اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی سمت سے فضائی حملہ کیا۔

اس دوران فضا سے زمین تک اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔ حملے میں جنوبی علاقے میں بعض اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا، حملے میں صرف مادی نقصان ہوا۔

سانا ایجنسی نے ٹویٹر پر ایک وڈیو جاری کی ہے، وڈیو کے بارے میں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس میں علاقے کی فضا میں اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روکنے کا منظر دکھائی دے رہا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق اسرائیلی بم باری میں القنیطرہ صوبے کے دیہی علاقے میں شامی فورسز اور ایرانی ملیشیاؤں کے ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ابھی تک حملے کے حوالے سے اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فوجی

فلسطینی بچوں کے خلاف جرمن ہتھیاروں کا استعمال

پاک صحافت الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد جرمنی کے چانسلر نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے