پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرگئی، کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرگئی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح انٹرا پارٹی الیکشن کرائے وہ مشکوک تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سمجھ جانا چاہیے کہ چیزیں اب ان کے مطابق نہیں رہیں۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کرکے ردعمل دے گی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ خوش آئند نہیں کہ ایک سیاسی جماعت کو اس کا انتخابی نشان نہ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے مؤقف میں تضاد تھا، ہر جمہوری جماعت کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے