مصدق ملک

شاہد خاقان عباسی نے جو بھی نواز شریف کے اقتدار سے متعلق بات کی وہ درست نہیں، مصدق ملک

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے جو بھی نواز شریف کے اقتدار سے متعلق بات کی وہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی پر نواز شریف نیا وژن قوم کے سامنے لا رہے ہیں، عوام فیصلہ کرے گی کہ تیر نے شیر کا شکار کیا یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے دوست ہیں، ان کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، وہ جس جماعت پر تنقید کر رہے ہیں وہ ساری زندگی اس جماعت کا حصہ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید ن لیگ پر نہیں ان کے اپنے اوپر ہے۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے کہا کہ بلے سے متعلق سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا اس پر بات نہیں کر سکتا کیونکہ فیصلہ پڑھا ہی نہیں ہے، ہر ایک کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان میں سیاست کرے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کا موازنہ کر لیجئے گا پھر پتا چلے گا کہ تیر کس کا شکار کرے گا، نواز شریف قد آور شخصیت ہیں ان کے آنے سے تہلکہ مچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے