رانا ثناءاللہ

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن 20 میں سے 16 نشستیں جیتے گی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بیس میں سے سولہ نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کوئی ادارہ مداخلت نہیں کر رہا، الزام لگانا عمران خان کی عادت ہے، وہ پہلے یہ بتائیں کہ 2018 میں مسٹر ایکس کیا کر رہا تھا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد نقل و حرکت اور عزت ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے جو کسی پر بلاوجہ چلائے گا وہ شرارت کا مرتکب ہوگا اور اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔ وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) 20 میں سے 16 نشستیں جیت لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے