مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج ہی ہوجائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مل جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہوگئی ہے۔ وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے تاہم کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 5 اور 10 روپے کی جو لیوی لگائی وہ برقرار رہے گی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خبروں کی وجہ سے ڈیلروں نے خریداری کم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں حالات اس لیے خراب ہوئے کہ انہوں نے مشکل وقت پر مشکل فیصلے نہیں کیے، اب پاکستان ایک نارمل ملک کی طرح چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے