خواجہ آصف

ہم نے 20 نشستوں میں سے 5 حاصل کیں، 2018 کے مقابلے میں زیادہ ووٹ لئے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہم نے بیس سے پانچ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ سابقہ انتخابات کے مقابلے میں ہمارا ووٹ بینک بڑھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 17 جولائی کے الیکشن کے بعد مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں، کچھ ایسے اضلاع تھے جہاں مسلم لیگ (ن) کا نام و نشان نہیں تھا مگر اب وہاں مریم نواز نے انتہائی زبردست انداز میں انتخابی مہم چلائی، ضمنی الیکشن میں ہمارے بیانیے کو کوئی شکست نہیں ہوئی، یہ واحد الیکشن ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ 20 نشستوں پر الیکشن تھا اور 7 نشستوں پر ہمارے امیدوار نہیں تھے، ہمارے ایک امیدوار نے ناراض ہو کر آزاد الیکشن لڑا، الیکشن پر مہنگائی کا زیادہ اثر نہیں پڑا، سیاسی طور پر گراف اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، عمران خان نے پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا تھا، میں نے نہیں کہا تھا پرویز الہٰی ڈاکو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجانی ہم مناصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے