حمزہ شہباز

واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں موجود پانی کو نکالنے کے لئے واسا حکام اور انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائیں اور جلد از جلد کام مکمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی جلد از جلد نکالنے کیلئے ہدایات جاری کردیں ہیں۔ انہوں نے لاہور سمیت دیگر شہروں کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں ہیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، واسا اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، موثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے، مخلوق خدا کی مشکلات میں کمی کے لئے تندہی اور پیشہ وارانہ انداز سے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے