مریم اورنگزیب

پیمرا ترمیمی بل صرف حکومت کا نہیں بلکہ میڈیا اور عوام کا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل پر تمام فریقین سے مشاورت کی گئی، بل صرف حکومت کا نہیں بلکہ میڈیا اور عوام کا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دور میں وزیرِ اطلاعات صحافیوں کو دھمکیاں دیتے تھے، وزیرِ اطلاعات کا منصب سنبھالتے ہی میں نے صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی۔ ان  کا کہنا ہے کہ ڈس انفارمیشن سے متعلق تاریخ میں پہلی بار قانون سازی ہوئی ہے، پہلی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ 22 اپریل 2022 کو کی گئی۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ فیک نیوز میں ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کی تعریف متعارف کرائی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کئی ممالک کے قوانین کو دیکھ کر بل بنایا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جو بل پر تنقید کر رہے ہیں یقین سے کہتی ہوں انہوں نے بل نہیں پڑھا، بل میں میڈیا ورکرز کی تنخواہ سمیت تمام حقوق کا تحفظ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافی کی تعریف میں تمام میڈیا ورکر کو شامل کیا گیا ہے، 2 ماہ میں اگر تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی تو اس ادارے کو حکومت بزنس نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے