مریم نواز

ضلعی سطح پر بجلی چوری کے سدباب کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلعی سطح پر بجلی چوری کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز شریف کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اس دوران بجلی چوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لیے قوانین میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران بجلی چوری کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پولیس، محکمہ قانون و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ 600 سے زائد اسپیشل پولیس ٹیمیں بھی انسدادِ بجلی چوری مہم میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے