خواجہ آصف

اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہونے والی قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے عالمی اقتصادی فورم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ کی نسل کشی پر ایک جملہ سب کچھ کہہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو درپیش ناانصافی اور ظلم عالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بلا روک ٹوک قتل و غارت گری خطے کو تنازع کی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور اسرائیل کو اس قتل و غارت میں امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے