چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔

اسلام آباد پولیس کے ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے کہ پاؤڈر کی نوعیت کیا ہے؟ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کوخطوط بھیجے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے