سپریم کورٹ

6 ججز کا خط، لاہور ہائیکورٹ بار کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) لاہورہائی کورٹ بار نے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی رہنما حامد خان کے ذریعے دائرکی گئی ہے۔

درخواست میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ججز کے الزامات کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے اور عدالتی امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

درخواست میں حکومتِ پاکستان کو بذریعہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور وفاق کو بذریعہ سیکریٹری قانون فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے