راکھی ساونت

راکھی ساونت نے اپنے مبینہ شوہر رتیش سے علیحدگی کی تصدیق کردی

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مبینہ شوہر رتیش سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ “ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی اور چیزوں کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر دونوں الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوئیں۔”

تفصیلات کے  مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے  سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر اپنے مبینہ شوہر رتیش سے علیحدگی سے متعلق ایک پیغام میں بتایا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں واقعی میں اداس ہوں اور میرا دل بھی ٹوٹا ہوا ہے کہ یہ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ہونا تھا لیکن مجبوراً ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ  میں امید کرتی ہوں رتیش اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزاریں گے، اس کے بعد مجھے اپنے کام اور اپنی زندگی پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور خود کو خوش اور صحت مند رکھنا ہوگا۔ راکھی ساونت نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، کیپشن کے  ساتھ  ہاتھ جوڑنے کے  ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے