ٹوئٹر آڈیو

ٹوئٹر نے آڈیو میسجز بھیجنے کا آغاز کر دیا

سان فرانسسكو (پاک صحافت) سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے آڈیو میسجز بھیجنے کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے بعد اب صارفین آڈیو کلپس کو بطور میسج ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ  اس فیچر کی آزمائش فی الحال  برازیل، بھارت اور جاپان  میں کی جارہی ہے۔ ٹوئٹر کے مطابق وائس ریکارڈنگ کو براہ راست ٹویٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور ٹیکسٹ کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی فارورڈ کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال جون میں بھی اس کی آزمائش شروع کی گئی تھی لیکن پھر یہ سلسلہ موقوف ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  براہِ راست پیغامات کی صورت میں وائس کلپ بھیجنا بالکل مختلف بات ہے۔ ایک جانب تو لوگ مشہور شخصیات کے پیغام ان کی آواز میں سن سکیں گے اور بصارت کے مسئلے کے شکار افراد اب ان پیغامات کو بھی سن سکیں گے۔ اگرچہ ٹویٹر نے گزشتہ برس ہی اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اب ان میں آڈیو ڈی ایم کا اضافہ کیا جاسکے گا۔ پھر حال ہی میں ٹویٹر جیسی ایک آڈیو ایپ ’کلب ہاؤس‘ بھی غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی ہے اور شاید ٹویٹر نےاس سے متاثر ہوکر اپنا نیا آپشن پیش کیا ہے۔ پھر وائس میسج بھیجنا بہت آسان اور قابلِ عمل بھی ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب مختلف برانڈ اور کمپنیاں ٹویٹر پر اپنے اعلانات بھی کرسکیں گی جن میں عوام کی رہنمائی کے لیے عام صارفین کے لیے معلومات بھی شامل ہیں۔ تاہم اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ آڈیو کلپ زیادہ سے زیادہ 140 سیکنڈ کا ہی ہوگا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سہولت جلد اینڈروئڈ اور دیگر خطوں کے لیے بھی پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے