قمر زمان کائرہ

یہاں کسی کے بابو جی کی حکومت ہے جو آپ ووٹ نہ لیں گے، کائرہ کا پرویز الہی پر طنز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی پر  طنز کے نشتر چلادیئے۔ قمر زمان کائرہ نے پرویز الہی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی کے بابو جی کی حکومت ہے جو آپ ووٹ نہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں پرویز الہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعلیٰ صاحب آپ کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، یہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی چاہتے ہیں دونوں مخالف دھڑوں میں اپنی جگہ بنائے رکھیں، ایسا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب نے جاری بیان میں کہا کہ اُمید ہے عدالت کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو سپریم کورٹ کیلئے ہماری درخواست تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو پی ڈی ایم کا متفقہ اُمیدوار وزیراعلیٰ بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے