چوہدری پرویز الہی

کسانوں سے گندم کی خریداری نہ کرنا زیادتی ہے۔ چوہدری پرویز الہی

لاہور (پاک صحافت) چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپنے کسانوں سے گندم کی خریداری کے بجائے بیرون ممالک سے گندم کو برآمد کرنا کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہمارے کسان رل رہے ہیں لیکن حکومت دیگر ممالک کے کسانوں سے گندم خرید رہی ہے۔ پنجاب کے کسان انتہائی پریشان کن صورت حال میں مبتلا ہیں۔ حکومت معلوم نہیں ان کا کیا حال کرے گی۔ پچھلے سال بھی حکومت نے یوکرائن کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا۔

چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا ہے کہ کسانوں کو باردانہ نہیں دیا جا رہا تو پھر ضلع وار بار دانے پر پابندی کا کیا مقصد ہے، حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری نہیں کر رہی تو پھر پابندی کس بات کی۔ اس وقت بہاولپور، ملتان، جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے