صدرعارف علوی نے جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے قاضی فائز عیسیٰ پٹیشن میں سپریم کورٹ کےحکم کے خلاف کیوریٹیو ریویو پٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدرمملک عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکا حکم دیا تھا اور ان کے خلاف ریفرنس کی پیروی نہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے