آئی ایم ایف مشن

آئی ایم ایف مشن چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، پاکستانی ٹیم کی تعریف

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان ناتھن پورٹر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے نگراں وزیر اعظم کو تکنیکی سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ ناتھن پورٹر نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے ایس بی اے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی مذاکرات کیے۔ ناتھن پورٹر نے اس موقع پر تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور ان کی ٹیموں کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ اصلاحاتی کوششوں کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ نگراں وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ جاری کام پر آئی ایم ایف ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے تکنیکی سطح پر گفتگو کا مثبت نتیجہ نکلا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے وزیر خزانہ کی قیادت اور پروگرام آگے بڑھانے میں ٹیم کے تعاون کی تعریف کی۔ نگراں وزیراعظم نے گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے