عطا تارڑ

ہم ڈوبتی معیشت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ہم ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح خان اور ان کے خاوند نے اربوں روپے لوٹے، ایف آئی اے کی کارروائی پر فواد چوہدری کو مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ چرچ کے میدان کو سیاست کیلئے استعمال کرنا ٹھیک نہیں، آپ کو چیلنج کرتے ہیں اسٹیڈیم میں جلسہ کریں۔

رہنما ن لیگ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کی آڑ میں انتشار کی سیاست نہیں کرنے دیں گے، چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پی ٹی آئی والے سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے، کوئی یہ کہے ہم بنی گالا میں جلسہ کرنا چاہتےہیں تو کیا آپ اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ مذہبی مسئلہ ہے، مسیحی برادری کے جذبات مجروح نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آ گیا

لاہور (پاک صحافت) فیض آباد دھرنا کمیشن میں اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب (موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے