شمشاد اختر

نگراں وزیر خزانہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا، شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہا۔ وزارت خزانہ کے مطابق نگراں وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

فریقین نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلئے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے