چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

صادق سنجرانی تیسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) حکمران جماعت کے امیدوار صادق سنجرانی تیسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے،  جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی شکست کھا گئے۔ ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل تیسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کھا گئے. ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے مسترد ووٹوں‌ پر اعترض اٹھایا جسے پریذائیڈنگ افسر نے مسترد کر دیا اور صادق سنجرانی کو کامیاب قرار دیا گیا۔  خیال رہے کہ پریذائیڈنگ افسر نے صادق سنجرانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا۔  یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جماعت اسلامی ‏کے رکن نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت ہوا۔  ارکان کوحروف تہجی کےاعتبارسےبلایا گیا اور 98 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔  ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے مشتاق احمد کا نام پکارا گیا مگر وہ موجود نہیں تھے پریزائڈنگ افسر نے گھنٹی بجا کر ایک منٹ اضافی دیا اور مشتاق احمد خان کا نام پکارا لیکن وہ غیرحاضر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے