جی ایچ کیو میں یومِ تکریمِ شہداء کی مرکزی تقریب

راولپنڈی (پاک صحافت) ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان آج منایا جارہا ہے۔ آج کے دن کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یادگارِ شہدا پر ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمانِ خصوصی تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ خوانی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

تٖفصیلات کے مطابق تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا اور اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے لیے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں۔

واضح رہے کہ یوم تکریم شہداء کے موقع پر کیپٹن سلیمان شہید، میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر اور شہید میجر سرمس رؤف کی قبر پر ورثا اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کے دستے نے شہداء کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور چادر چڑھائی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے