امیتابھ

امیتابھ کو بالی وڈ کا حصہ بنے 52 سال مکمل

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری کا حصہ بنے 52 سال مکمل ہو گئے،  دوسری جانب اداکار امیتابھ بچن بھی اس بات پر حیران ہیں کہ 52 سالہ فلمی سفر کیسے گزر گیا۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے اداکار امیتابھ بچن نے  انسٹا گرام پر اپنے طویل فلمی سفر پر بنا یا گیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈ میں اپنے فلمی سفر پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ امیتابھ بچن نےفلمی سفر کے بارے میں لکھا کہ ’بہترین 52 سال گزر گئے ۔‘ اداکار نے اپنے فلمی سفر کے ایک طویل عرصے کے مکمل ہونے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی تک حیران ہوں کے اتنا وقت کیسے گزرگیا۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے 1969 میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کی اس پوسٹ پر بالی ووڈ کے اداکاروں اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے فلمی سفر کے کا میاب 52 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے