ڈپٹی چیئرمین

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے،  جس کے لئے ‏سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ خیا ل رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن اتحاد کی جانب سے عبدالغفور حیدری اورحکمران جماعت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی میں مقابلہ ہے۔ یاد رہے کہ عبد الغفور ‏حیدری پی ڈی ایم اور مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل تیسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ‏جب کہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست ‏کھا گئے۔ خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی  کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔ یاد رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت جاری ہے۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے مسترد ووٹوں‌ پر اعترض اٹھایا جسے پریذائیڈنگ افسر نے مسترد کر دیا اور صادق سنجرانی کو کامیاب قرار دیا گیا۔ خیال رہے کہ پریذائیڈنگ افسر نے صادق سنجرانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا۔  یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جماعت اسلامی ‏کے رکن نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے