بلاول بھٹو

مشکل سے نکلنے کیلئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو مشکل سے نکلنے کیلئے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے عوام کا شکر گزار ہوں، لاڑکانہ نے ہمارے خاندان کے ساتھ وفاداری نبھا کر تاریخ رقم کی ہے۔ لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پاکستان ایٹمی طاقت بن جاتا ہے، لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پھر پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرتا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جب لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پوری دنیا اس کی بات مانتی ہے، لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پسماندہ طبقات کی نمائندگی ہوتی ہے۔ لاڑکانہ کا منتخب وزیراعظم عوام کی ترقی کی بات کرتا ہے دوستوں کی نہیں، لاڑکانہ وزیراعظم منتخب کرتا ہے تو مزدوروں کو محنت کا صلہ بھی ملتا ہے، نوجوانوں کو روزگار بھی ملتا ہے، ملک کا سفید پوش طبقہ بھی ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں، عوام ان کو اور ان کے طریقہ کار کو پہچانتے ہیں۔ یہ لوگ جیت گئے تو ایک بار پھر دھرنے کی سیاست ہوگی، یہ لوگ جیت کر سیاسی مخالفین کے ساتھ پکڑ دھکڑ کریں گے، جنہوں نے حکومت دی یہ انہیں سے لڑ پڑے، ان کی وجہ سے جمہوریت اور پاکستان کا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے