اسلم غوری

شیخ رشید جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں سوراخ کردیتے ہیں، اسلم غوری

کراچی (پاک صحافت) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں سوراخ کردیتے ہیں۔ انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انصار الاسلام کے رضا کاروں کو ہاتھ بھی لگایا تو ہاتھ کاٹ دیں گے، کسی وقت بھی اسلام آباد آسکتے ہیں ہمت ہے تو روک کر دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے جاری بیان میں کہا کہ کارکن اسلام آباد جانے کے لئے تیار رہیں، کسی بھی وقت قیادت کا حکم آسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ، اب ان کے حساب کا وقت آگیا ہے۔ اسلم غوری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اسی ٹیم کا حصہ ہیں جن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک تباہ ہوا اور عدم اعتماد کی تحریک لانی پڑی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز فضل الرحمان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم نے شرافت کا راستہ اپنایا ہے۔ تم گالیاں دیتے ہو، آپ کی زبان بتا رہی ہے کہ تم وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔ تحریک عدم اعتماد میں ممبران کی اکثریت کا معاملہ ہے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس اکثریت موجود ہے۔ پوری دنیا میں عدم اعتماد تحریک آتی ہیں، عمران خان حواس باختہ کیوں ہوگئے ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے