پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے بارے میں اہم اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے بارے میں اہم اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن یعنی پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ جنوری 2021 میں کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ آئندہ ماہ جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں ہوگا جبکہ پی ایس ایل 6 کی شروعات 20 فروری سے کرنے کی امید ہے اور ایونٹ کے 6 میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

دوسری جانب وسیم خان نے بتایا کہ پشاور کے اسٹیڈیم میں میچز 2022 کے پی ایس ایل میں ہوں گے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی پہلی بار پاکستان سپر لیگ ڈرافٹنگ کی میزبانی کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن 2021 کی ڈرافٹنگ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مقام پر مشاورت جاری ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ آؤٹ ڈور کرانے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ 8 ماہ تک تعطل کا شکار رہے ہیں اور مارچ مین فائنل میچز منسوخ کر دیے تھے جس کے بعد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یہ میچز نومبر میں کرائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے