سراج الحق

عمران خان اپنے ہی اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، سراج الحق

راولپنڈی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق  نے وزیر اعظم  عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہی اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جس طرح کے گالم گلوچ کے الفاظ عمران خان نے استعمال کیے وہ ملکی سیاست کیلئے خطرناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت  اسلامی کے امیر سراج الحق نے راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے جبکہ وزیر اعظم ملک معشیت ٹھیک کرنے کے لیے مرغیوں ،کٹوں اور بھنگ کا سہارا لے رہے ہیں۔ عمران خان!  ملک کی سیاسی تاریخ میں اب تمہاری کوئی جگہ نہیں اور عنقریب عمران خان تم ملک سے بھاگ جاؤ گے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک ایک کرپٹ کو پکڑ کر اپنی پارٹی میں شامل کیا اور اب وہی کرپٹ چہرے عمران خان کو دغا دینے پر تلے ہیں۔ وزیر اعظم سرکاری وسائل پر اپنے سیاسی دورے کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود وزیراعظم کسی قانون کا احترام نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے