مریم اورنگزیب

عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کے بیانات بجھتے چراغ کی آخری پھڑپھڑاہٹ ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کے بیانات بجھتے چراغ کی آخری پھڑپھڑاہٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے  وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ عدم اعتماد سے بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کو گھر بھیجنا ہے، عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں بنتی ہیں، انجام جو نظر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی “بد قسمت لیڈر” ہے جسے پوری قوم گھر بھجوانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ  مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا  کہ پوری قوم کا مقصد صرف آپ سے نجات ہے، قوم کا وقت اور وسائل مزید نہ کریں، سامان تو آپ باندھ چکے ہیں، اب گھر جائیں۔ خیال رہے کہ مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو طنزیہ کہا کہ “راہ عدم اعتماد میں روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا”۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے