بلاول بھٹو

شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان اسلامی ممالک کیلئے رول ماڈل ہوتا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر آج شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان تمام اسلامی ممالک کے لئے رول ماڈل ہوتا۔ انہیں منصوبے کے تحت قتل کیا گیا ہے جو پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو کو شہید نہ کرتے تو آج پاکستان مضبوط معیشت کے ساتھ فلاحی ریاست ہوتا۔ شہید کے قاتلوں نے بانیان پاکستان کے خوابوں کا قتل کرکے آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو دفن کرنے کی ناکام کوشش کی۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک بے مثال رہنما تھے۔ قائدِ عوام نے اس ملک کے معاشی، سیاسی اور جمہوری ڈھانچے کی بنیادوں کو مساوات پر رکھا تھا۔ بالغ حقِ رائے دہی اور آئین کے تحت یکساں حقوق کی ضمانتیں، نقل و حرکت کی آزادی۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ مذہب، سیاسی وابستگی اور یونین سازی کے حقوق، جو متفقہ طور پر منظور کیئے گئے 1973ء کے آئین میں شامل ہیں، اس آئین کی منظوری آج تک اس ملک کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھٹو شہید کی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں بڑے صنعتی، معاشی اور تجارتی منصوبے وجود میں آئے، قائدِ عوام نے چند ہاتھوں میں جمع ہونے والی دولت کو عوام کے ہاتھوں میں تقسیم کر کے ملک میں انقلاب برپا کر دیا۔ بدقسمتی تھی کہ آمر ضیاء نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر پاکستان کو عدم رواداری، انتہا پسندی اور غربت کی دلدل میں دھکیل دیا، قوم پر مسلط ہونے والے آمروں اور ان کے سلیکٹڈ انگائیڈیڈ میزائلوں نے جمہوری، معاشرتی اور معاشی تانے بانے کو برباد کیا۔ آمروں اور کٹھ پتلیوں نے اختیارات کو دوبارہ چند لوگوں کے ہاتھوں میں واپس دے دیا، جس کے نتیجے میں ان فوائد کو بھی ختم کر دیا جو عوام کو اختیارات منتقل کرنے سے ہوئے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں اس وقت شہید بھٹو کی تعلیمات اور وژن کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کو ایک بار پھر حقیقی جمہوریت کی راہ پر گامزن کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی مضبوط، جمہوری، مساوات پر مبنی اور ترقی پسند پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس جدوجہد کے ذریعے اپنے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے