کورونا وائرس

ملک میں کورونا سے مزید 79 اموات، 4200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد  18149ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4213 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 34146 تک جا پہنچی ہے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 87953 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5842 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28044 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 285626 ہوگئی ہے جب کہ 4667 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 306929 ہے اور 8572 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22620 اور ہلاکتیں 237 ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 120064 اور 3392 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 17371 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 483 افراد انتقال کر گئے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5327 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76209 ہے اور اب تک 691 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے